Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

Published

on

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار  خان کی غیر قانونی گرفتاری کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،  آئی جی اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزارخان کو عدالتی حکم امتناع کے باوجود گرفتار کرنے پرڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی صدر فاروق بٹھر وکلاء کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔

ڈپٹی کمشنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ عدالت کو بتائے بغیر ڈی سی بیرون ملک چلے گئے؟

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور آئی جی اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین