پاکستان
اسرائیلی لابی نے عمران خان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، فیاض الحسن چوہان
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی لابی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے مقاصد کیلئےاستعمال کیا۔
فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف سرکاری کاغذات پاس رکھنے پر کیس چل رہا ہے،آج کا انکشاف ہے پاکستان کے سابق وزیراعظم نے سائفر گم کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے سائفر کو لہرایا اور امریکا سمیت دیگر ممالک پر الزامات لگائے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر لہرا کر کہا امریکا ان کیخلاف سازش کررہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا اگر یہ سازش ہے تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، اس وقت چیئرمین پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کے ساتھ چلے، 4 ماہ بعد پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو یہ بات سمجھائی گئی سائفر کے متعلق کوئی بات نہیں کرنی۔ یہ بھی سمجھایا گیا بیانات میں یہ کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی امریکا کے مخالف نہیں، ترجمانوں کو یہ بھی کہا گیا وہ بیانات میں کہیں امریکا چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سائفر کی سازش 9 مئی کے واقعہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے،اسرائیلی لابی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے مقاصد کیلئےاستعمال کیا،اسرائیل کا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنا تھا،اسرائیل نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے ذریعے سازش کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ بھی پاکستان کو غیر مستحکم اور معاشی طور پر تباہ کرنا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ فوج کیخلاف سازش نہ کریں،ملک کیخلاف بیانات نہ دیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی