Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

ڈگریوں کا اجرا فیلڈ سوشل ورک سے مشروط کیا جائے، وائس چانسلرز کی سفارش

Published

on

پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن اور سنٹر فارپیس اینڈ سیکولرسٹڈیز کے اشتراک سے سوک ایجوکیشن کے موضوع پر منعقدہ وائس چانسلرزکانفرنس  کا24 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ میں پنجاب کے 30 وائس چانسلرزنے طلبہ وطالبات کے لیے ڈگری  کا اجرا سوشل فیلڈ ورک سے مشروط کرنے کی سفارش کردی۔

اعلامیہ میں مزید  کہا گیا ہے کہ جامعات کو پرامن بنانے کے لیے صوبائیت ،علاقائیت اور فرقہ وارنہ بنیادوں پر گروہ سازی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ جامعات میں سپورٹس کلچرکو فروغ دیا جائے گا۔آئین ،قانون اور انسانی حقوق کے موضوعات پر سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اہم قومی ایشوز پر یونیورسٹیز ورکنگ پیپر تیار کرکے حکومت کو سفارشات دیں گی ۔بین المذاہب  مکالمے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔باہمی رواداری کے لیے مذاہب کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیاجائے گا ۔ اقلیتی طلبہ وطالبات کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔

منشیات اور ہراسمنٹ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ جامعات میں بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے قیام کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

نوجوانوں میں سماجی ،رفاہی اورسیاسی موضوعات پر مکالمے اور مباحث کی حوصلہ افزائی کی جائے  گی ۔جامعات کے وائس چانسلرز سماجی حقائق سے متعلق تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کریں گے ۔دیہات کاؤنٹیزبنا کر تعلیم و روزگار کے مساوی مواقع پیدا کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین