Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امکان ہے عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا الیکشن نہ لڑ سکیں، علی ظفر

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کا الیکشن نہ لڑ سکیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نواز شریف کی پارٹی سربراہی کیس کا فیصلہ ان کے راستے کی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو دباؤ میں تبدیل کیا گیا۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ نگران وزیر کی زبان کسی بھی جماعت کے سربراہ کے بارے میں ایسی نہیں ہونی چاہیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین