Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبر پختونخوا کے سکولوں میں پشتو سمیت 5 مقامی زبانیں پڑھانا لازمی، نجی سکولوں کو بھی مراسلہ جاری

Published

on

خیبرپختونخوا حکومت کا پرائیویٹ سکولوں میں بھی پشتو سمیت دیگر مقامی زبانوں کو پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام نجی سکولوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلہ میں واضح کیا گیاہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے پیش نظر نجی سکولوں میں پشتو سمیت دیگر5مقامی زبانوں کا مضمون پڑھانا لازمی ہے۔

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کے سربراہان پرمراسلہ میں واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں میں بھی پشتو اور دیگر مقامی زبانوں کے مضمون کو پڑھانا یقینی بنایا جائے۔

کابینہ کے فیصلے کے پیش نظر پرائیویٹ سکولوں میں مقامی زبانوں کا مضمون لازمی ہے، اسلئے تمام نجی سکولز پشتو سمیت دیگر مقامی زبانوں کے مضمون کو پڑھانے کے پابند ہیں۔صوبائی حکومت نے 2012ءمیں پشتوسمیت 5مقامی زبانوں کے مضمون کوشامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین