ٹاپ سٹوریز
پتہ لگنا چاہئے 93 اور 99 میں مجھے کیوں نکالا گیا، کچھ عناصر نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کر دیا، نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پتہ لگنا چاہیے کہ 93ء اور 99ء میں مجھے کیوں نکالا گیا؟ کچھ ایسے عناصر آئے جنہوں نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کر کے رکھ دیا۔
لاہور میں ن لیگ کے انتخابی ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج بھی دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس قوم کو مشکلات سے نکالے۔
ان کا کہنا ہے کہ قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل دور دیکھا، ہمارے دور میں معیشت بہتر اور ترقی عروج پر تھی۔
لاہور : قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ https://t.co/BHa4bvL539
— PMLN (@pmln_org) December 9, 2023
نواز شریف نے کہا کہ قوم ادراک کرے معاشی بے نظمی 2019ء سے شروع ہوئی، 2022ء تک ملک میں ہر چیز کا بھٹہ بیٹھ گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ہر لحاظ سے معاشرہ آگے بڑھ رہا تھا، جب کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو ہر چیز غیر مستحکم ہو جاتی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، اپنے کسی دوست اور ساتھی کو بھولا نہیں، ہمیشہ یاد رکھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی