Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مجھے ہراسانی نے کندن بنایا، پارٹی میں آگے آنے میں 12 سال لگے، مریم نواز، ویمن سیفٹی ایپ کا اجرا

Published

on

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراسانی سمیت بہت سے معاملات برداشت کرنا پڑتے ہیں، مجھے بھی ہراسانی سمیت دیگر معاملات نے کندن بنایا ہے۔ مریم نواز نے خواتین کو ہراساں کرنا اپنی ریڈ لائن قرار دے دیا۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پرلاہور میں تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ10دنوں میں جو مسائل دیکھے اس پربات کرنا چاہتی ہوں، صرف آج کا دن ہی نہیں بلکہ ہردن خواتین کا دن ہوتا ہے، یہ سلسلہ یہاں نہیں رکنا چاہئے میرے بعد بھی خاتون وزیراعلیٰ بنے۔خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، میں ہر خاتون کو سلام کرتی ہوں اور اس کی قدر کرتی ہوں، خواتین کے لیے کوئی ایک دن مختص نہیں ہوتا، ہر روز خاتون کا دن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ میرے ساتھ پائیلٹ میں تینوں خواتین تھیں، ہماری سی ٹی او عمارہ اطہر ذہین خاتون ہیں، ڈاکٹر انوش چوہدری اور سدرہ خان بھی بہترین پولیس افسر ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کمال کا کام کر رہی ہیں، خواتین زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پابندیاں توڑکرآگے بڑھنے والی خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں، ہم نے خواتین کیلئےسیفٹی ایپ متعارف کرائی ہے۔

خواتین کے مسائل سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے خواتین کن کن مراحل سے گزر کر یہاں پہنچتی ہیں، مجھے بھی خود کو منوانے کے لیے 12 سال لگ گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کوہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، ہم خواتین کو بلا سود قرضےدیں گے، میں خواتین کیلئےانٹرن شپ پروگرام شروع کرناچاہتی ہوں، خواتین کو بائیکس دینا چاہتی ہوں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین