تازہ ترین
جماعت اسلامی بند کمرے میں بیٹھیں یا کھلے کمرے میں لیکن مذاکرات کریں، عطا تارڑ، اب مذاکرات میڈیا پر ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان
وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے کھلے کمرے میں بیٹھیں یا بند میں، لیکن بات کریں،احتجاج یا دھرنا مسائل کا حل نہیں، بیٹھ کر بات کریں مشاورت کریں،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مطالبات حقیقت پر مبنی ہیں،حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں،مطالبہ ہے اب میڈیا پر مذاکرات کیے جائیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت سے بات چیت میں بجلی کے معاملات زیر غور آئے، ایم کیو ایم پاکستان حکومت کی اتحادی جماعت ہے، ایم کیو ایم نے حکومتی اتحادی کے طور پر کوشش کی، اچھی تجویز دی جائے، حکومتی ایجنڈے میں ان کی مثبت کنٹری بیوشن ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بجلی کا معاملہ ہر پاکستانی کا ہے،2013 میں ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،پنجاب اور وفاقی حکومت نے آر ایل این جی بیسڈ سستے ترین پلانٹ لگائے تھے،وزیراعظم شہباز شریف کا معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے،ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن کا عمل شروع ہوچکا ہے،ڈسکوز میں کرپشن بہت زیادہ ہوگئی ہے،ڈسکوز کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ قانون میں ترمیم کرلی گئی معاشی اصلاحات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،وزیراعظم نے 200 یونٹ تک صارفین کو 50 ارب کی سبسڈی دی،صارفین کو جون، جولائی اور اگست میں رعایت دی گئی ہے،ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن اور 50 ارب کی سبسڈی پر حکومت اقدامات کررہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت صوبائی حکومتوں سے ملکر بجلی چوری روکنے کیلئے کام کررہی ہے،جولائی، اگست، ستمبر کے بجلی بلز کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی جارہی ہے،ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن اور 50 ارب کی سبسڈی پر حکومت اقدامات کررہی ہے،ہر دور میں آئی پی پیز لگتے رہے ہیں،بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد اوور بلنگ کو دیکھنا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ایم کیو ایم قیادت سے بات چیت میں بجلی کے معاملات زیر غور آئے،گندم اسکینڈل کے معاملے پر کارروائیاں ہوئی ہیں،لاکھوں لوگ نان فائلر تھے اب فائلر بن رہے ہیں،پی ڈبلیو ڈی سالانہ اربوں روپے کھاجاتا ہے،پی ڈبلیو ڈی کے مافیا پر کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا،کچھ لوگ بجلی کے معاملے کو سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں،تنقید برائے تنقید نہیں، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان خدانخواستہ ڈیفالٹ ہوجاتا تو مسائل بہت زیادہ بڑھ جاتے،وزیراعظم نے کل پیٹرول کی قیمت میں کمی جرأت مندانہ فیصلہ کیا، پیٹرول کی قیمت کمی کی جاتی ہے تو اس وقت بھی سوال پوچھا کریں، لیوی کی مد میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا لیکن نہیں کیا گیا،ڈالر مہنگائی کیساتھ لنک ہے، مہنگائی بڑھتی ہے تو ڈالر بھی مہنگا ہوتا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ امید ہے صحافی حکومت کی معاشی اصلاحات پر بھی بات کریں گے،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے قانون کی مزید وضاحت کی گئی ہے،ایک بگڑا ہوا بچہ کہتا تھا سب کو جیل میں ڈالوں گا اب کہتا ہے مجھ سے بات کرو،مجھ سے بات کرو بھی ایک خرافاتی ذہن ہے، گالم گلوچ کی سیاست ہے، بانی پی ٹی آئی جو اب باتیں کررہے ہیں اس پر بھی کوئی یقین نہیں کررہا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ احتجاج مسائل کا حل نہیں، جماعت اسلامی والے ہمارے بھائی ہیں،جماعت اسلامی والے ہمارے ساتھ بیٹھیں درخواست ہے احتجاج ختم کریں،معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا نہ ہوتا تو پھر اس پر احتجاج کیا جاتا،جماعت اسلامی والے کھلے کمرے میں بیٹھیں یا بند میں لیکن بات کریں،احتجاج یا دھرنا مسائل کا حل نہیں، بیٹھ کر بات کریں مشاورت کریں،۔
دوسری طرف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات حقیقت پر مبنی ہیں،حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں۔
نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم سے بجلی قیمت وصول کریں، اضافی ٹیکس وصول نہ کریں،جو بجلی بن ہی نہیں رہی اس کی قیمت بھی ہم پر پڑجاتی ہے،انہوں نے آئی پی پیز معاہدوں سے ہزاروں ارب روپے لوٹ لیے،جن معاہدوں کی مدت ختم ہوگئی انہیں ختم کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کا معاملہ حل ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا،بجلی کی قیمت لاگت کے حساب سے طے کرنا ہوگی،مطالبہ ہے اب میڈیا پر مذاکرات کیے جائیں،حکومت کو فوری ایکشن لیکر لوگوں کوریلیف دینا چاہیے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی