Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ ختم

Published

on

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے۔حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔مذاکرات میں آج وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ شریک نہیں ہوسکے،طارق فضل چودھری، امیر مقام نے لیاقت بلوچ کے ساتھ کمشنر آفس میں ملاقات کی۔

مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے بعد حکومتی ٹیم کے رکن اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی قیادت کو کہا آپ کی اور ہماری ڈیمانڈ ایک ہی ہے کہ ملک میں خوشحالی ہو، ٹیکنیکل ٹیم میں ایف بی آر، پاور ڈویژن اور دیگر اداروں سے بھی لوگوں کو شامل کریں گے، حکومت چاہتی ہے جماعت اسلامی اپنا دھرنا ختم کرے۔

امیر مقام نے کہا  کہ جماعت اسلامی قیادت کو بتایا ہمارے پاس 100 روپے ہیں تو اسی میں رہ کر بات ہو گی، ہماری ٹیکنیکل کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان آج بات چیت ہوئی، ہم امید رکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے مذاکرات مثبت ہوں اور دھرنا بھی ختم ہو، ہم اپنے وسائل میں رہ کر جو کر سکے وہ کریں گے، کمیٹی کی برکت ہی سے ہماری جماعت اسلامی سے ملاقات ہوتی ہے، عوام کے ریلیف کے لیے ہم پہلے بھی کام کر رہے ہیں اور اب بھی جاری ہے،چاہتے ہیں جماعت اسلامی کے تحفظات کو جلد سے جلد دور کیا جائے اور دھرنا ختم ہو۔

اس سے پہلے پیر کے روز حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا گیا اور دو رکنی ٹیکنیکل کمیٹی سے ملاقات پر اصرارکیا گیا۔

جماعت اسلامی ذرائع نے کہا  تھا کہ حکومت پر واضح کیا گیا کہ ٹینیکل ٹیم سے ہمیں ملاقات کی ضرورت نہیں،ہم اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے ہیں۔

جماعت اسلامی ذرائع نے کہا کہ حکومتی ٹیم پر واضح کیا گیا کہ اگر حکومت چارٹرآف ڈیمانڈز پر تیاری کیساتھ مذاکرات پر تیار ہو تو ٹینیکل ٹیم بھی لے آئے۔

جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے پہلے مذاکراتی دور کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتجاجی دھرنے پر حکومت نے خود رابطہ کیا،امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کی،مذاکرات کا پہلا دور اچھے ماحول میں ہوا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ حکومت نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دیں گے،حکومت نے کہا ہے کہ کل ہی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے گی، ہمارا دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین