Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان سے کوالیفائیڈ نرسز کے لیے نیویارک میں ملازمت کے مواقع

Published

on

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، صحت، پولیسنگ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کوالیفائیڈپاکستانی نرسزکوضروری پراسیس مکمل کرنے کےبعدملازمت کیلئےنیویارک بھجوانےپراتفاق کیا گیا،اس ضمن میں طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، صحت،تعلیم اوراقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانےکے مواقع سےاستفادہ کرنےکےقابل عمل پلان تیارکیاجائے گا۔
ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسمبلی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نیویارک کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ امریکامیں پاکستانی کمیونٹی ہرشعبےمیں نمایاں خدمات انجام دےرہی ہے،امریکامیں کوالیفائیڈنرسزکی کمی ہے،پاکستان میں اس حوالےسےبہت پوٹینشل ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تعلیم،صحت اوراقتصادی ترقی کےشعبوں میں باہمی تعاون کےوسیع مواقع ہیں،اپنےدورمیں پنجاب میں شعبہ نرسنگ پرخصوصی توجہ دی،نرسنگ طلباکی تعدادڈبل کی،اسلام آباد میں بھی نرسز کی تعداد میں اضافے کا پلان بنایا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کوالیفائیڈنرسزکونیویارک بھجوانےکیلئےفوری ضروری اقدامات کئےجائیں گے،دورہ نیویارک میں اسلام آبادپولیس اورنیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تعاون بڑھانےپرمثبت بات چیت ہوئی،اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ باہمی تعاون مزیدبڑھانےکیلئےنئےشعبوں کی نشاندہی کرکےفوری اقدامات کریں گے،اشتراک کارکیلئےہرجگہ اورہرسطح پرہونےوالےاقدامات کی خودمانیٹرنگ کروں گا،پاکستان اورامریکاکےدرمیان گہرےتاریخی تعلقات ہیں جوکئی دہائیوں پرمحیط ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین