Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی مجلس وحدت المسلمین اور شیرانی گروپ میں شمولیت، وزیراعلیٰ کے پی کون ہوگا؟ اہم اجلاس طلب

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

عام انتخابات 2024 میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، رؤف حسن، علی محمد خان اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔پی ٹی آئی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں حکومت کے لیے پاکستان تحریک انصاف سرگرم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے لیے آج اجلاس بھی ہوگا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں بیرسٹرگوہر، اسد قیصر اور لطیف کھوسہ شرکت کریں گے جبکہ آزاد امیدواروں کی شیرانی گروپ اور مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت متوقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین