Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشقیں، میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ

Published

on

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سعودی عرب کے شہر الجبیل میں اختتام پذیر ہوگئیں

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر میں دونوں ممالک کے جنگی جہاز اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے حصہ لیا، بحری مشق ڈیر الساحل کے دوران دونوں ممالک کی میرینز اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا،مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔

مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین