پاکستان
نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جج نے وکیل درخواستگزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جج نے کہا کہ خاور مانیکا کا بیان آپ دیکھ لیں،کچھ بھی نہیں بیان میں، قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ دو گواہان لازم ہیں۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری لگوائی جب کہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت میں دو گواہ پیش ہوئے، ایک نے وقوعہ آنکھوں سے دیکھا اور دوسرے کوبتایا، اس پر جج نے کہا کہ آپ قانون دیکھیں، قانون کیا کہتا ہے، قانون کے مطابق ایسے معاملے پرشکایت کنندہ کے ساتھ 2گواہ ہونا ضروری ہیں، قانون کے نزدیک شرائط پوری ہونا ضروری ہیں۔
جج نے کہا کہ قانون واضح ہے جنہیں ہم تبدیل نہیں کرسکتے، فیصلے تب ضرورت ہوتے ہیں جب قانون واضح نہ ہو۔
سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرنےکی استدعا کی جس پر جج نے کہا کہ خاور مانیکا کو آدھا شکایت کنندہ اور آدھا گواہ تو نہیں بنا سکتے۔
اس پر وکیل درخواستگزار نے کہا کہ نکاح خواں بھی موجود ہے، چشم دید گواہ بھی اور سننے والابھی۔
بعد ازاں عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی