Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

Published

on

نو مئی کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال  نے سماعت کی، ملزمہ کو مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

پولیس نے  ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔

 عدالت نے ملزمہ کو 30  جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن میں صنم جاوید اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج ہے،ملزمان پر نو مئی کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا الزام ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین