Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

13 سے 17 جولائی مون سون بارشیں،لاہور، اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

Published

on

محکمہ موسمیات نے 13سے17جولائی کےدوران مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12جولائی شام کو ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ 13 سے17جولائی  کے دوران  مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون ہوائیں 14جولائی کو شدت اختیارکریں گی،14جولائی شام تا رات مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے17 جولائی کے دوران کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ،چکوال،جہلم،منڈی، بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور،اوکاڑہ میں تیزہواؤں اورآندھی کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مذکورہ شہروں میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے،13جولائی شام سے17جولائی کے دوران گلگت بلتستان،چترال،سوات،مانسہرہ،کوہستان،ایبٹ آباد،ہری پور،پشاور،مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم،لکی مروت،کوہاٹ،ڈی آئی خان،بنوں،کرک،وزیرستان،میانوالی،خوشاب،سرگودھا،حافظ آباد،شیخوپورہ،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیزہواوں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 14 جولائی سے 17جولائی کے درمیان بارکھان، لورآلائی، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور،ملتان،بھکر، لیہ،کوٹ ادو،سکھر،جیکب آباد، ننگرپارکر،تھرپارکر،عمرکوٹ،سانگھڑ اورمیرپورخاص میں تیزہواوں اورآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں 14سے17جولائی کےدوران اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلادھاربارش کے سبب نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، مری،گلیات،کشمیر،گلگت بلتستان اورخیبرپختون خواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، آندھی،ہواوں کے تیزجھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کے سبب کمزوراملاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین