Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جسٹس اطہر من اللہ نے ایک تقریر کی، جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی عزت کریں، سینیٹر عرفان صدیقی

Published

on

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی شخص عدلیہ کی توہین نہیں کرسکتا، جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عدلیہ کے کئی کردار ہیں، ایک کردار گزشتہ کئی دہائیوں سے آئین کے ساتھ رہا۔ آئین توڑنے والوں کو ہار ڈالے گئے اور ویلکم کیا گیا،جب بھی جمہوریت کشی ہوئی تو جمہوریت کشوں کا ساتھ دیا۔ نظریہ ضرورت میں ہمیشہ جمہوریت اور آئین کا سر کچلا گیا۔کوئی شخص عدلیہ کی توہین نہیں کرسکتا، جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں۔۔نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عہدے سے الگ کیا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ممبران پارلیمان کے ساتھ جو رویہ روا رکھا جاتا ہے وہ پارلیمنٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے،رؤف حسن متعلق جو خبر آئی اس کی مذمت کرتا ہوں،ان کے خاندان کا ساتھ گہرا تعلق ہے،اس طرح کے واقعات سے کسی کی آواز خاموش نہیں کرائی جاسکتی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک ہوتا ہے عدالت کا فیصلہ،جس میں وکلا بحث کرتے ہیں دلائل دیتے ہیں،بیٹے پر تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا،یہ سب کونسا آئین اور ضابطہ اخلاق ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے ایک تقریر کی،انہوں نے کہا امام ابو حنفیہ کی اگر تمام اقوال کو اپنا لیا جائے تو عدلیہ میں اختلافات ہوجائیں،جب خلیفہ منصور نے امام ابو حنیفہ سے کہا کرسی عدلیہ کا تو انہوں نے کہا میں انصاف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا،امام ابو حنیفہ کا قول ہے اگر جج غصے میں ہو تو فیصلہ نہیں کرنا چاہیے،کہاں آپ اور آپ کا کردار کہاں امام ابو حنیفہ۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آپ اتنا زیادہ بولتے ہیں اور آپ کا رویہ سب کے سامنے ہے،ایک باوردی افسر کے متعلق کہا کہ کیا وہ چاند پر رہتا ہے،جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین