Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

کیفی خلیل کے نئے گانے ’منسوب‘ نے دھوم مچا دی، میوزک ٹاپ چارٹ میں ٹرینڈ

Published

on

کہانی سنو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے  پاکستانی گلوکار  کیفی خلیل نے ’منسوب‘ کے نام سے ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے جو یوٹیوب پر نمبر 6 پر ٹرینڈ کر رہا ہے، کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے کنا یاری سے عوام میں تعارف پانے والے کیفی خلیل کو ان کے گانے کہانی سنو نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

نہیں رکھا کبھی تم  ہمارا بھرم:

کیفی خلیل کےنے اپنے اس  گانے  کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ وہ صارفین کے دل کو بھا گیا ہے،  گانے کے کمپوزیشن و ویڈیو نہایت ہی سادہ رکھی ہے اور ساتھ ہی دل کو چھو لینے والے لائنوں سے ایک بار پھر صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔

کہانی سنو سے عالمی پزیرائی:

کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو نے انہیں میوزک انڈسٹری میں ایسا بریک دیا کہ ان کی زندگی ہی بدل گئی ،انکے گانے  کہانی سنو نے کیفی خلیل کو بین الاقوامی سطح پر  شناخت دی، ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز ، مختلف پاکستانی و بھارتی گلوکاروں کے علاوہ عالمی گلوکاروں  نے بھی  اس گانے کو گایا۔

مداحوں کا رد عمل:

کیفی کے مداحوں کے مطابق اس گانے کو Pen سے نہیں بلکہ Pain سے لکھا گیا ہے، کیفی خلیل نے اس گانے کو اپنے پچھلے سپر ہٹ گانے کہانی سنو کی طرح ترتیب دیا ہے، اور یہ  گانا بھی کہانی سنو کی طرح  سپر ہٹ ہونے کا امکان کیا جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین