پاکستان
کراچی: لیاری گینگ وار کمانڈرکے لیے بھتہ نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزم گرفتار
پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں گارڈن اور لیاری سے بھتہ خوری کے جرائم میں ملوث 2 ملزمان عدنان شاہ اور انیس کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے آئرن مارکیٹ کے پانچ تاجروں کو واٹس ایپ کال کی جس میں خود کو احمد علی مگسی لیاری گینگ وار کمانڈر ظاہر کیا اور مبلغ 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے لیاری گینگ وار کمانڈر سلیم عرف چاکلیٹی کے بھتیجے عظیم کے ساتھ مل کر لیاری، گارڈن اور گردو نواح میں بھتہ خوری کامنظم نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے مبلغ 10لاکھ روپے سے زائد رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے ایران میں لیاری گینگ وار کمانڈر سلیم عرف چاکلیٹی کے بھتیجے عظیم کے پاس پہنچائی۔
ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ عظیم ایران سے مختلف نمبروں سے تاجروں کو بھتے کے لیے کالز کرتا تھا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی