Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: رمضان کے 27 دنوں میں ساڑھے 4 ہزار وارداتیں، ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت 16 افراد قتل

Published

on

In Islamabad, robbers robbed the cash van of the bank, the security guard was killed on resistance

رمضان المبارک کے 27 روز کے دوران کراچی میں ساڑھے چار ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ڈاکوؤں نے رمضان کے 27 دنوں میں خاتون سمیت 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈکیتوں نے 50 سے زائد شہریوں کو زخمی کیا۔

رواں سال جنوری سے ابتک خواتین ، بچوں اور پولیس اہلکار سمیت 55 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

3 رمضان کو پاکستان بازار کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فوٹو گرافر فرحان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا، 5 رمضان کو ڈاکوؤں نے عیسی نگری میں دودھ فروش فرحان کی جان لی،6 رمضان کو ڈاکوؤں نے اسٹیل ٹاؤن میں کار چھینے کے دوران پیر بخش کی جان لی۔

10 رمضان کو شعیب نامی شہری کو ملیر کینٹ کے قریب ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولی مار دی، 10 رمضان کو ہی پاکستان بازار میں اختر مسیح کو قتل ہوا۔

13 رمضان کو نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے دکاندار عبدالرحمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا،14 رمضان کو سرجانی ٹاؤن میں ذوہیب کی اسٹریٹ کرمنلز نے جان لی۔

15 رمضان کو قطر اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر خاتون نازیہ جان سے گئی، 18 رمضان کی شب ملینیم مال کے قریب ڈاکوؤں نے علی رہبر کو قتل کیا۔

19 رمضان کو نیوکراچی ایوب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے کانجھی نامی شخص کی جان لی، 21 رمضان کو گلشن معمار میں ڈاکوؤں نے کار سوار امجد کو مزاحمت پر گولی مار کر قتل کردیا۔

23 رمضان کو نارتھ ناظم آباد میں بزرگ شہری سید حامد علی کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا، 23 رمضان کو نارتھ کراچی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے عامر نامی شہری قتل ہوا۔

24 رمضان کو اورنگی ٹاؤن میں دکان پر فائرنگ سے آصف جاں بحق ہوا،25 رمضان کو نیا ناظم آباد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری مارے گئے۔

27 رمضان کو ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی ماری۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین