Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: کورنگی کی بلال کالونی میں 13 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

Published

on

کراچی میں کورنگی کے علاقے بلال کالونی کے گھر سے 13 سالہ لڑکی کی چھت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، ابتدائی تفتیش میں پولیس نے چھت کی اونچائی دیکھتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ بچی کو قتل کے بعد لٹکایا گیا ہے۔

لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ثابت ہوگیا کہ تیرہ سالہ ثنا کو زیادتی کے بعد قتل کرکے چھت سے لٹکایا گیا ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق بچی کی موت گلہ گھونٹنے سے ہوئی، واقعہ کے دیگر شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین