Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: سکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر کچرا چننے والے کو گولی ماردی

Published

on

کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سیکیورٹی گارڈنے معمولی تلخ کلامی پر کچرا اٹھانے والے کو گولی ماردی۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈنےکچرا اٹھانےوالے کو گولی ماردی، واقعہ تلخ کلامی پر پیش آیا، سیکیورٹی گارڈ رمضان موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حالیہ دنوں میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں گارڈ نے فائرنگ کر کے سعد نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔

سعد سرینا موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کے پاس پاک بھارت میچ کے حوالے سے پوچھنے کے لیے گئے جس پر گارڈ نے ان پر گولی چلا دی۔

سکیورٹی گارڈ نے بتایا تھا کہ سعد ویڈیو بناتے ہوئے اس کی جانب اشارے کررہا تھا جس کے بعد اس نے غصے میں آکر فائرنگ کردی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین