Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: بلدیہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

Published

on

کراچی میں بلدیہ کے علاقے میں اے وی ایل سی پولیس کا ملزمان کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا ، فائرنگ سے ملزم کامران لنگڑا ہلاک ہوگیا جبکہ سعید آباد کے علاقے میں ڈکیٹی مزاحمت پر سرکاری ادارے کا اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار اپنے دوست کے ساتھ قبرستان میں فاتحہ کے لئے آیا تھا۔

اجمیر نگری کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں شاہین فورس کا اہلکار علی مرتضی زخمی ہوگیا،  بولٹن مارکیٹ کے قریب گودام سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کے مطابق کاسمیٹکس کے تاجر نے کاروباری نقصان پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

 لیاقت آباد میں بھی شہری نے خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین