Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: خوردنی تیل بنانے والی فیکٹری سرکاری پائپ لائن سے ڈیزل چوری کرتے پکڑی گئی

Published

on

کراچی میں کسٹم انٹیلیجنس نے کارروائی کر تے ہوئے نان ڈیوٹی پیڈ آئل کی چوری کا انوکھا کیس پکڑ لیا۔

کسٹم انٹلیجنس کے مطابق پائپ لائن سے نان ڈیوٹی ڈیزل چوری کیا جا رہا تھا ، ڈیزل کی مبینہ چوری میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کسٹم انٹلیجنس کا کہنا ہے کہ مشکوک عناصر کا گروہ کراچی سے مظفر گڑھ جانے والا ڈیزل چوری کر کے مارکیٹ میں فروخت کر رہا تھا، پورٹ قاسم پر ایک خوردنی تیل نکالنے والی فیکٹری کے اس سرگرمی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔

کسٹم انٹلیجنس نے علی الصبح 3 بجے کے قریب چھاپہ مارا اور احاطے سے 174 فٹ لمبی سرنگ دریافت کرلی اور 65000 لیٹر نان ڈیوٹی چوری شدہ ڈیزل برآمد کر لیا۔

نان ڈیوٹی پیڈ آئل کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے،مزید تفتیش کیلئے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہےاور کارروائی کا عمل جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین