Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ناکام محبت پر لڑکے نے خود کو گولی مار لی، گھریلو جھگڑے پر لڑکی پھندے سے جھول گئی

Published

on

In Islamabad, robbers robbed the cash van of the bank, the security guard was killed on resistance

کراچی میں محبت میں ناکامی پر نوجوان اور گھریلو لڑائی پر لڑکی نے خود کشی کرلی۔

پہلا واقعہ بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں پیش آیا جہاں حماد نامی نوجوان نے گھر میں خود کو گولی ماری کر خود کشی کرلی، لواحقین کے مطابق حماد پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا ، گزشتہ روز گھر والوں نے جھگڑے کے بعد اسے گھر سے نکال دیا تھا، آج گھر واپس آیا تو گھر والوں سے پھر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے ڈرائنگ روم میں جاکر خود کو گولی مار لی، پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

گلشن حدید میں نوجوان لڑکی کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق 23 سالہ ریحانہ کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے کمرے میں جاکر پھندا لگا کر خود کشی کرلی، لڑکی کی میت پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین