Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی: ڈی ایچ اے میں صفائی مہم کا آغاز، مہم 6 ہفتے جاری رہے گی

Published

on

کراچی سی ویو پرڈی ایچ اے کے زیراہتمام اردگرد کے علاقوں کو صاف رکھنے،معاشرے میں صفائی ستھرائی کا شعور بیدار کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا،جس میں ڈی ایچ اے کے تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات سیکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے۔

معروف شخصیات،کاروباری حضرات،ڈی ایچ اے کے رہائشیوں اور سول سوسائٹی نے بھی مہم میں جوق درجوق حصہ لیا، شریک طلباء نے پوسٹر تھامے ہوئے تھے،جن پر صفائی نصف ایمان ہے،صحتمند زندگی کے لیے صاف ستھراماحول ضروری ہے،اپنے ماحول کو صاف ستھرارکھیں جیسے نعرے درج تھے،کلین اینڈ گرین واک کا آغاز چنکی منکی سے ہوا جو نشان پاکستان پراختتام پذیر ہوا۔

ترجمان ڈی ایچ اے کے مطابق صفائی مہم جیسی سرگرمیاں صحتمند اور فعال اقدام ہے،جس سے ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر ہوتا ہے،جو ہمارے روشن اور ترقی پسند مستقبل کی نوید ہے،صحت مندانہ طرز رہائش کی فراہمی ڈی ایچ اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صحت مند ماحول نئی نسل میں اعتماد،آگے بڑھنے کی لگن،معاشرتی شعور اور شخصی خصوصیات و اوصاف پیدا کرنے میں کلیدی کرداراداکرتا ہے،صاف اور سبز ڈی ایچ اے مہم کے دوران طلباء نے انتہائی جذبے اور ولولے کے ساتھ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ڈی ایچ اے اور سی بی سی کے خاکروبوں نے بھاری مشینری کے ذریعے صفائی کی،صاف اور سبز مہم 6 ہفتوں تک جاری رہے گی،

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین