پاکستان
کراچی: بچوں کے ساتھ باپ کی خودسوزی، تیسرا بچہ بھی دم توڑ گیا
نارتھ کراچی میں گزشتہ دنوں باپ کی بچوں کے ساتھ خود سوزی کے واقعے میں جھلسنے والا تیسرا بچہ بھی دم توڑ گیا۔گزشتہ دنوں نارتھ کراچی میں باپ نے بچوں کے ساتھ خود سوزی کی تھی۔
واقعہ کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔
واقعہ میں والد اور دو بچے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے تاہم اب جھلسنے والا 3 سالہ غلام حسین بھی دوران علاج چل بسا۔
ریسکیوحکام کے مطابق غلام حسین کے انتقال کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔
یاد رہے کہ 6 مارچ کو شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں عارف نامی شخص نے تین بچوں کے ساتھ خود کو آگ لگا لی تھی۔
جس کے بعد والد سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گیا تھا جب کہ جھلس کر زخمی ہونے والے بچے زیر علاج تھے لیکن باپ کے بعد مزید دو بچوں کا انتقال ہوا اور اب تیسرا بچہ غلام حسین بھی دنیا سے رخصت ہوگیا۔
یاد رہے کہ کراچی میں 23 جنوری کو بھی وائر لیس گیٹ کے پاس اسی طرح کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، جہاں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فلک ناز اپارٹمنٹ کے رہائشی احسن رضا رضوی نے تین بچوں جبرائیل ، میکائیل اور بچی امہ ہانی اور اہلیہ ندا رضوی کی جان لے لی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی