Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ایف آئی اے کا جعلی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ، 250 پاسپورٹ برآمد

Published

on

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے جعلی ٹریول ایجنسی پرکارروائی کے دوران 250پاسپورٹس قبضے میں لے لیے،جعلی مہریں بھی برآمد کی گئیں،2ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پہ ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی بہاول اوستو کی زیرنگرانی انسپکٹر سہیل شیخ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جعلی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مارا.

چھاپے کے دوران 2ملزمان کو گرفتارکیاگیا،ملزمان میں راحیل اورکاشف رضا شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے250پاسپورٹس برآمد کرلیے گئے.

ملزموں نے مذکورہ پاسپورٹ غیرقانونی قبضے میں رکھے ہوئے تھے،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے مختلف جعلی مہریں بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقات کا آغازکردیاگیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین