ٹاپ سٹوریز
کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق
کراچی کے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اب تک 46 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ دھویں سے دم گھٹنے سے 9 افراد شدید متاثر ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
زخمیوں کو بےہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو کر کے اسپتال پہنچائے گئے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق اسپتال میں زیرِ علاج مزید 2 افراد دم توڑ گئے ہیں۔
کراچی کے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ سینٹر میں لگی آگ چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل گئی ہے اور درجنوں دکانیں جل گئی ہیں۔
فائر بریگیڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں کام کر رہی ہیں جبکہ لگ بھگ 50 فائر فائٹر اور 2 اسنارکل موقع پر موجود ہیں۔
فائر وہیکل کو پانی پہنچانے کے لیے دو باؤزر بھی مصروف عمل ہیں، آگ پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، ایک فلور پر کولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پلازہ میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، دھواں بھرنے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی