Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی : ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دکان پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، ٹارگٹ کلنگ کا شبہ

Published

on

کراچی میں رات گئے دوکان پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، واقعہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دو مسلح ملزمان نے دوکان میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوکان کے مالک کا بھائی عبدالباری موقع پر توڑ گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایوب نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔

ملزمان نے دوکان میں لوٹ مار نہیں کی ، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، جانبحق شخص کا تعلق مذھبی جماعت سے بتایا گیا ہے ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

بفر زون کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں چھ سالہ راہگیر بچی زخمی ہوگئی، پولیس کے مطابق بچی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئی۔

 شہر میں ہوئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ تین ملزمان کو دھر لیا گیا، لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں انور کوجیک نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا، سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو گلبہار خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین