پاکستان
کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں فلور مل مالک قتل، کچھ بھی نہیں چھینا گیا، پولیس
تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ٹارگٹ کلنگ؟ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں فلور مل مالک ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت تریسٹھ سالہ آصف بلوانی کے نام سے ہوئی،فائرنگ کے باعث ڈرائیور کار پر قابو نا رکھ سکا اور گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔
لواحقین کے مطابق مقتول بینک سے رقم لے کر گھر کی جانب آرہے تھے کہ انہیں راستے میں نشانہ بنایا گیا، واردات کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ پولیس کو مقتول کی گاڑی سے 6 لاکھ روپےکی رقم ملی ہے،مقتول آصف بلوانی رقم کہاں سے لارہا تھا اسکی تحقیقات کر رہے ہیں۔۔
سینئر پولیس افسر سید اسد رضا نے کہا کہ جس بینک میں مقتول کا اکاوئنٹ ہے وہاں سے رقم نہیں نکالی گئی،دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان مقتول کے تعاقب میں آئے،مقتول سے رقم اور موبائیل فون نہیں چھینا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ٹارگٹ کلنگ؟ دشمنی کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں،جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجیز حاصل کر رہےہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی