Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر، جکارتہ کا پہلا نمبر

Published

on

کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

مغربی سسٹم کے اثرات اور بلوچستان کی مغربی ہواؤں کے سبب کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔فضا میں آلودگی کی پیمائش اور جانچ کرنے والے ادارے ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ،پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 157 تک جاپہنچی،جکارتہ،انڈونیشیا  کی فضا میں آلودہ  پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد166 کے ساتھ  رییکارڈ ہوئی یوں جکارتہ آلودگی کے حوالے سے پہلے نمبر پر رہا۔

کھٹمنڈو،نیپال 145 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے جبکہ بیجنگ،چائنا 144 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300درجے تک آلودگی  انتہائی مضر صحت جبکہ301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین