Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ڈیڑھ کروڑ تاوان مانگنے والے اغوا کار مغوی بچوں کو گھر چھوڑ گئے

Published

on

کراچی کے علاقے سمن آباد میں اسکول وین سے اتارکر دوبچوں کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا، دونوں مغوی بچوں کو کار سوار ملزموں نے شہر بھر میں گھمانے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے واپس چھوڑ دیا۔ پولیس حکام کے مطابق اسکول وین ڈرائیور اور رکشہ ڈرائیور کو تحویل میں لے کر مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے۔

9 سالہ عبداللہ اور 6 سالہ ابراہیم کو اسکول وین سے اتار کر اغوا کیا گیا، بچے گلشن چورنگی پر واقع اسکول جارہے تھے۔

بچوں کا کہنا ہے کہ چار اغوا کار انہیں سپر ہائی وے لے گئے تھے، بعد ازاں اغوا کاروں نے بچوں کو ناگن چورنگی پر چھوڑ دیا جہاں سے ایک رکشہ ڈرائیور نے انہیں گھر پہنچایا۔

اغوا کاروں کی جانب سے مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق بچوں کی بازیابی کے لیے رینجرز ،سی پی ایل سی اور سی آئی اے سے مدد بھی لی گئی۔

وین ڈرائیور اور رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر مختلف زاویوں پر تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین