Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: لیاری گینگ وار کا کمانڈر حسین عرف چھلو گرفتار

Published

on

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے   پاک کالونی سے ٹارگٹ کلنگ، اغوابرائے تاوان، منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں میں ملوث ملزم حسین عرف چھلو کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کاتعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم  نے 2016میں لیاری گینگ وار میں شمولیت اختیار کی اور علاقہ کمانڈر رہا۔ 2016میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرانا گولیمار کے علاقے میں 3افراد ثاقب، عاشق اور زاہد کو  فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزم ماضی میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایران روپوش ہو گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ 2019میں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پرانا گولیمار میں چھاپہ مارا اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سپاہی فاروق شہید ہوا۔ اس کاروائی میں ملزم کے ہمراہ دیگر ملزمان ماما یعقوب، جہانگیر، شہر یار عرف شیریل اور شیراز شامل تھے۔

ملزم کے خلاف مختلف تھانو ں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں  گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور بارودی مواد مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین