Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ڈیفنس قیوم آباد روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published

on

کراچی کے علاقے ڈیفنس قیوم آباد روڈ پر پولیس مقابلہ کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان مذکورہ مقام کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی غرض سے گھوم رہے تھے، گشت پر مصروف ڈیفنس پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا ، جسکے جواب میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول اور بوٹ بیسن کی حدود سے چھینی ہوئی 1  موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کی شناخت ماجد ولد غلام واحد اور اشفاق ولد مختیار کے ناموں سے ہوئی جو شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔

ملزمان پہلے بھی پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اس جیسے کئی سنگین جرائم میں متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

  ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین