پاکستان
کراچی: عبداللہ شاہ غازی مزار پر حملے کے لیے 5 خودکش بمبار بلانے والا طالبان کا دہشتگرد گرفتار
پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اتحاد ٹاؤن میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے عبداللہ شاہ غازی مزار پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم عبدالغفار عرف امجد عرف عرفان گرفتار ملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمد علی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم نے اکتوبر 2011 میں اپنے قریبی ساتھیوں محمد علی عرف مفتی خالداور داؤد عرف ولید کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرخودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے پانچ خودکش بمباروں ابوصالح، زوجہ ابوصالح، داؤد عرف حسن، شعیب اور عتیق کو براستہ وزیرستان سے بلانے کا انکشاف کیا ہے۔
خودکش بمباروں ابوصالح، زوجہ ابوصالح کا تعلق چیچنیا، داؤد عرف حسن کا تعلق آذربائیجان، شعیب اور عتیق کا تعلق کراچی سے ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ ملزم اپنے دیگر خودکش بمبار ساتھیوں کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کی مزار کے طرف جا رہا تھا جہاں پر پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان کے نہ رکنے پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس پر ملزم کے ساتھیوں نے اپنے آپ کو خودکش جیکٹس سے اڑادیا، دھماکے کے باعث دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ واقعے کے بعد ملزم عبدالغفار عرف امجد عرف عرفان جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا اور خیبر پختونخواہ میں روپوش ہو گیا۔ ملزم دوبارہ کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کو بارودی مواد کے ساتھ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی