Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: لیاقت آباد ہسپتال میں آگ سے جھلسنے والا 5 واں ملازم بھی دم توڑ گیا

Published

on

کراچی کے  سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آگ لگنے سے  زخمی ہونے والا  ایک اورملازم   کاشف بھی دوران علاج چل بسا ، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  پانچ ہو گئی ،44 سالہ ڈائیلاسز ٹیکنیشن کاشف 11 فروری کو لیاقت آباد اسپتال میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسٹاف ممبر کاشف 29 فیصد جھلس گیا تھا ۔جھلس کر انتقال کرنے والا کاشف ذیابیطس کا بھی مریض تھا ۔متوفی کاشف علی دو بچوں کا باپ اور حیدری کا رہائشی تھا۔

متوفی کاشف اسپتال کی ایمرجنسی میں اپنے فرائض انجام دیتا تھا ، افسوسناک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے، 16 فروری کو حسیب اور مہیش 15 فروری کو آصف عرفان جبکہ 13 فروری کو ستار  نے دوران علاج دم توڑا۔

حادثے کا ایک زخمی حمزہ اس وقت پٹیل اسپتال میں زیر علاج ہے ، متوفی کاشف کو آج بعد نماز عصر سپردخاک کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین