Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کراچی: ٹی وی اداکاری جویریہ نیئر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پولیس نے ناکام بنادی

Published

on

کراچی میں ٹی وی اداکارہ کے ساتھ واردات کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

ماڈل کالونی کے علاقے میں دو ڈاکو مشہور ٹی وی ڈرامے ” بے بی باجی ” میں گلشن آرا کا کردار نبھانے والی اداکارہ جویریہ نئیر سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہورہے تھے۔

ماڈل کالونی پولیس نے ڈکیتوں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے شہزاد نامی ڈاکو زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس نے گرفتار ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ،چھینی گئی چار طلائی چوڑیاں،موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔

زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین