Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نجی سکول کے پرنسپل کی میٹرک کی طالبہ سے زیادتی کی مبینہ کوشش، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

Published

on

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی اسکول کے پرنسپل نے میٹرک کی طالبہ سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے متاثرہ طالبہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسکول پرنسپل طالبہ کو موبائل فون پر فحش پیغامات بھیجتا تھا ، یکم جون کو اپنے کمرے میں بلوا کر تشدد کیا اور امتحانات میں فیل کروانے کی دھمکیاں دیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق پرنسپل کی جانب سے دست درازی اور زیادتی کی کوشش پر اس کے پیٹ کر لات مار کر کمرے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی، بیان کے مطابق جیسے ہی کمرے میں داخل ہوئی پرنسپل نے سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ چھت کی جانب کردیا، پرنسپل کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہوکر فوری طور پر کسی کو کچھ نہیں بتایا۔

پولیس نے گرفتار پرنسپل سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 9:31 صبح

    mexican mail order pharmacies: mexican pharmacy online – mexico pharmacy

  2. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 5:09 شام

    mexican border pharmacies shipping to usa
    https://cmqpharma.online/# purple pharmacy mexico price list
    mexico pharmacies prescription drugs

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین