Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: سندھ وائلڈ لائف کی ٹیم پر ایمپریس مارکیٹ کے دکانداروں کا لاٹھیوں سے حملہ

Published

on

   نادرونایاب کی پرندوں کی کراچی کے علاقے صدرایمپریس مارکیٹ میں خریدوفرخت کی اطلاع پرکارروائی کے دوران سندھ وائلڈ لائف کی چھاپہ مارٹیم اورایمپریس مارکیٹ پرندہ مارکیٹ کے دکانداروں کے مابین جھڑپ ہوگئی۔

صدر،ایمپریس مارکیٹ کراچی کے گنجان آبادی والے علاقے میں واقع پرندہ مارکیٹ میں محکمہ جنگلی حیات سندھ کے اہلکاروں کی کارروائی کے دوران کشیدگی پیدا ہوئی۔

ترجمان سندھ وائلڈلائف کے مطابق ایمپریس مارکیٹ پرندہ مارکیٹ میں کچھ دکانداروں کے کارروائی پرمزاحمت کی، محکمہ جنگلی حیات کے اہل کاروں کو فرائض کی انجام دہی سے روکا گیا۔

محکمہ سندھ وائلڈ لائف کے ایڈمن ممتازسومروکے مطابق کچھ دکاندار لاٹھیوں کے ساتھ ٹیم پرحملہ آورہوئے،محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم صدر،ایمپریس مارکیٹ میں ایک اطلاع پرکارروائی کے لیے گئی تھی، اطلاع ملی تھی کہ پرندہ مارکیٹ کی دکانوں میں نادرونایاب پرندوں کا کاروبارکیا جارہا ہے، یہ بھی اطلاعات تھیں کہ شکروں اوربازکی مختلف نسل کےپرندے دکانوں میں موجود ہیں، مزاحمت کے بعد اگلی کارروائی کے لیے حکمت عملی بنارہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین