Uncategorized
کراچی: غیرملکیوں پر حملے میں ملوث دہشتگرد کی شناخت ہوگئی، زخمی سکیورٹی گارڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا
کراچی کے علاقے لانڈھی میں مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت سہیل احمد کے نام سے ہوئی ہے،ہلاک دہشتگرد پنجگور بلوچستان کا رہائشی ہے۔
دریں اثنا غیر ملکیوں پر حملے میں شدید زخمی ہونے والا سیکیورٹی گارڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا، نور محمد غیرملکیوں کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا، شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دہشت گرد حملے میں دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے،زخمی راہ گیر سلمان صادق کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقتول سیکیورٹی گارڈ نور محمد سانگھڑ کا رہائشی تھا،نور محمد نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں،مقتول سیکیورٹی گارڈ نور محمد گزری میں قائم کمپنی کے کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی