Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: محکمہ جنگلی حیات نے پرندہ مارکیٹ سے 24 کالے اور سفید نسل کے تیتر آزاد کرا دئیے

Published

on

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی کے علاقوں لیاقت آباد پرندہ مارکیٹ اورجوگی موڑ(قائدآباد)سے قبضے میں لیے گئے 24کالے اورسفید نسل کے تیترملیرکی کھلی فضاوں میں آزاد کردئیے۔

محکمہ جنگلی حیات کے انسپکٹراعجاز نورانی کے مطابق خفیہ اطلاع پرلیاقت آباد پرندہ مارکیٹ میں کارروائی عمل میں لائی گئیں،جس کے دوران 17تیترقبضے میں لیے گئے جبکہ دوسری کارروائی قائد آباد کے علاقے جوگی موڑ کے سگنل پرکی گئی جس کے دوران 7تیتر(کل 24)قبضے میں لیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ دودرجن تیتروں میں 6کالے تیتربھی شامل تھےوہ بھی پکڑے گئے،(واضح رہے کہ کالے تیتراپنے جسمانی خوبصورتی کی بنا پرنادرونایاب تصورکیے جاتے ہیں)اعجاز نورانی کے مطابق قبضے میں لیے گئے تیتردیہی سندھ سے اسمگل کرکے فروخت کے لیے غیرقانونی طورپردکان اورسگنل پررکھے گئے تھے۔

اعجاز نورانی کے مطابق سندھ کا ضلع خیرپوران تیتروں کے افزائش نسل کا اہم مقام ہے،کالے تیترہراس مقام پرپائے جاتے ہیں جہاں ہریالی اورپانی موجود ہو،ان کی زیادہ تعداد رانی پور،ٹھری میرواہ سمیت دیگرعلاقے میں زیادہ پائی جاتی ہے،جبکہ سفید تیترتھرکے علاقے میں بھی پائے جاتے ہیں۔

اعجاز نودانی کا مزید کہنا ہے کہ بے دریغ شکار کی وجہ سے کئی علاقوں میں تیترمعدومیت سے دوچارہوچکے ہیں، مسحورکن آوازاورخوبصورتی کی بنا پرتیترکو برڈ آف سندھ کا لقب دیا گیا ہے،اس تیترکو عرف عام میں سندھی تیتربھی کہا جاتا ہے،۔

محکمہ سندھ وائلڈ لائف کی جانب سے اسے انفرادی طورپرگھرمیں پالنے کے لیے پرمٹ  جاری کیا جاتا ہے،جس کی سالانہ فیس 500روپے ہے،پرندے پالنے کے شوقین افراد ان کوپالنے کے لیے دلکش پنجرے خصوصی طورپرتیارکرواتے ہیں،جسے عموما گھریا دکان پراونچی جگہ پرلٹکادیا جاتا ہے۔

تیترپالنے کا شوق ویسے توپورے ملک میں عام ہے مگربلوچستان کے کچھ مخصوص اضلاع میں اس نادرونایاب پرندے کو انتہائی مہنگے اورخوبصورت پنجروں میں رکھا جاتاہے،تیتر کی مدھر آوازکو سن کرپرندوں کوپالنے کے شوقین افراد بھی راحت محسوس کرتے ہیں۔

دیہی سندھ سمیت کئی علاقوں میں تیتروں کی بولیوں کا مقابلہ بھی کروایاجاتا ہے،جسے بولی اورچکری کا نام دیا جاتاہے،اس مقابلے میں جو تیترزیادہ سریلی آوازنکالتا ہے،وہ یہ مقابلہ جیت جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین