Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو شہری زخمی، ایک دم توڑ گیا

Published

on

In Islamabad, robbers robbed the cash van of the bank, the security guard was killed on resistance

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز دن بہ دن بے قابو ہونے لگے، رات گئے عزیز آباد لیاقت علی خان چوک پر فائرنگ سے حفیظ اللہ نامی شخص زخمی ہوا، پولیس کے مطابق گلشن اقبال 13 ڈی میں ڈاکوئوں نے پکوان سینٹر پر واردات کی ڈاکو اسلحہ کے زور پر پکوان سینٹر سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ لیکر فرار ہورہے تھے کہ پکوان سینٹر کے مالک نے ڈاکوئوں کا پیچھا کیا اور لیاقت علی خان چوک پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر راہ گیر حفیظ اللّہ زخمی ہوگیا۔

کورنگی مرتضی چورنگی ندی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری دوران علاج دم توڑ گیا،میٹروول بلاک 3،فیملی پارک کے قریب 3 ڈاکوئوں کی لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے مجاہد نامی شہری  زخمی ہوا موقع پر موجود شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہو گئے ،پولیس کے مطابق پکڑے گئے ڈاکو کو عوام نے تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا۔

منگھو پیر سلطان آباد میں ذاتی جھگڑے کے دوران 2 افراد چاقو کے وار سے زخمی ہوئے،سعید آباد، یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ ہوا ،مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہو گئے ،گرفتار ڈاکو کے قبضے سے پستول،موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے میمن گوٹھ میں چھاپے کے دوران مواچھ گوٹھ سے چھینے گئے 2 ڈمپر برآمد کر لیے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ڈمپر چھیننے والے ملزمان فرار ہوگئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین