Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ویزا فراڈ میں ملوث دو غیرقانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار

Published

on

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے دو ٹریول ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف ائی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھے، ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسیاں چلارہے تھے، گرفتار ملزمان میں عباس علی اور شہزاد شامل ہیں۔

ملزم شہزاد کو ایف بی ایریا میں واقع ٹریول ایجنسی سے گرفتار کیا گیاجبکہ ملزم عباس کو ایک دوسری ٹریول ایجنسی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان ٹریول ایجنسیز کے حوالے سے کسی قسم کا لائسنس فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو عمرے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے متعدد شہریوں سے عمرے اور زیارت ویزے کے نام پر پاسپورٹ وصول کئے تھے، چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس، اسٹمپس اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں۔

ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ انکی نشان دہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین