Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: صدر کے علاقے سے حوالہ آپریٹر گرفتار، بھاری رقم برآمد

Published

on

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع اسٹارسٹی مال میں کارروائی کے دوران حوالہ آپریٹرکوگرفتارکرلیا

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون عبدالسلام کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹراسٹیٹ بینک سرکل ایاز مہر کی زیر نگرانی چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی،چھاپہ مار پارٹی نے اسٹار سٹی مال، صدر، کراچی میں گلوبل موبائل کے مالک عبدالکریم نامی حوالا آپریٹر کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا اور ہنڈی/ کا مجرمانہ مواد/ ریکارڈ برآمد کیا،حوالہ اور
نقد پاکستانی روپے 352500/-
سعودی ریال 1500/-
عمانی 5/-
16 ایپل آئی فونز،
03 ون پلس موبائل فونز،
02 گوگل موبائل فونز،
09 سام سنگ موبائل فونز
02 لیپ ٹاپ
(موبائل فونز اور لیپ ٹاپس پاک کی کل مالیت 6.2 ملین روپے)ہےجو ملزمان نے دبئی سے خریدے تھے، کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر اسے دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پر کھپیاس کے ذریعے اسمگل کیا اور اس کی ادائیگیاں غیر قانونی طور پر حوالہ کے ذریعے دبئی بھجوائی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین