Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی پر ختم قرآن کا انعقاد

Published

on

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

ختم قرآن کی بابرکت مجلس ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد عبد العلیم شیخ او اوائی سی مزار قائد لیفٹننٹ محمد ناہید کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔

قرآن خوانی میں مزار قائد انتظامیہ کے علاوہ پاکستان بحریہ، پاک فضائیہ اور رینجرز کے آفیسرز اور جوانوں کی بڑی تعداد  شرکت کی۔

 قرآن خوانی کے بعد مزار قائد کے فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین