ٹاپ سٹوریز
خاور مانیکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات اور دوران عدت نکاح کا مقدمہ دائر کردیا
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کر دیا۔
خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوکر شکایت درج کرائی۔ درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی
اپنے بیان میں خاور مانیکانے الزام لگایاکہ بشریٰ بی بی اور چیئر مین پی ٹی آئی کے درمیان شادی سے پہلے ناجائز تعلقات تھے۔تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا۔
خاور مانیکا نےعدالت میں دیئے گئے بیان میں مزید کہا کہ دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے۔
عدالت نے تین گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے،گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید، خاور مانیکا کا ملازم شامل ہیں۔
عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی،ایک شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس چند دن قبل واپس لیا گیا تھا،ٖیر متعلق ہونے کی بناء پر پہلے والی درخواست واپس ہوئی
خاور مانیکا کی جانب سے مدعی بننے پر غیر شرعی نکاح و مبینہ ناجائز تعلقات کا کیس اہمیت اختیار کر گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی