Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

خیبرپختونخوا حکومت نے پن بجلی منافع کے بقایاجات، نئے این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ کردیا

Published

on

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے فنڈز اور پن بجلی کے منافع کی بقایات جات مانگ لئے، نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو خط لکھ دیا۔ وزیر اعلیٰ اعظم خان نے نئے این ایف سی ایوارڈ کا بھی مطالبہ کردیا۔

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے وفاقی حکومت سے این ایف سی ایوارڈ، ضم اضلاع کے فنڈز اور پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات مانگ لیے ہیں، وزیر اعلیٰ اعظم خان کی جانب سے وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا فوری انعقاد کرکے صوبے کا موجودہ حصہ 14.62 سے بڑھ کر 19.6 فیصد کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سابق فاٹا کےلئے 123ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع کے رواں مالی سال کا فنڈ 262ارب روپے بنتا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے ضم اضلاع کیلئے سالانہ سوا ارب روپے کی فراہمی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا اور گزشتہ پانچ سال میں 500ارب روپے میں سے صرف 103ارب روپے فراہم کئے گئے۔

خط میں کہا گیا کہ پن بجلی منافع کے بقایاجات اے جی این قاضی فارمولا کے تحت 1400ارب روپے کے بقایاجات کی بھی ادائیگی کی جائے ، وزیر اعلیٰ اعظم خان نے تھرمل منصوبوں کیلئے 100ملین مکعب فٹ گیس صوبے کے صنعتوں کو دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین