معاشرہ
25 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والا ٹک ٹاکر بازیاب، چار ملزم گرفتار
راولپنڈی پولیس نے 25 کروڑ تاوان کےلیے اغوا ہونے والے ٹک ٹاکر کو بازیاب کرا کے چار اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ روات راولپنڈی کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 25 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کئے گئے ٹک ٹاکر اسماعیل کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے ٹک ٹاکر گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا تھا جسے اغوا کرلیا گیا، اور اس کی رہائی کے لئے اس کے اہل خانہ سے پہلے 15 کروڑ روپے وصول کئے گئے، لیکن اغوا کاروں نے ٹک ٹاکر کو نہیں چھوڑا۔
حکام نے بتایا کہ اغوا کاروں نے ٹک ٹاکر کی بازیابی کے لئے اس کے اہل خانہ سے مزید 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، جس پر مغوی کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا، اور راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے سراغ لگا کر مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاکر اسماعیل کو نومبر کے وسط میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے اغوا کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ مغوی کی اہلیہ کے بیان پر درج تھا، پولیس نے ایک ماہ بعد مغوی کو بازیاب کرایا۔
پولیس کے مطابق اغوا کاروں کی شناخت عرفان، منظور، علی اور مبین کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی