ٹاپ سٹوریز
شاہ چارلس کی آج تاجپوشی و تخت نشینی، سارا دن کیا ہوگا؟
کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، بکنگھم پیلس سمیت پورے برطانیہ میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ چارلس سوم کی تاجپوشی تقریبات کا شیڈول کیا ہے؟ اس اہم دن کے موقع پر ان کا لباس کیا ہوگا؟ ان کی کرسی یا روایتی معنوں میں تخت کیسا ہوگا؟ ملکہ کی بھی تاجپوشی ہوگی لیکن کس وقت؟ اور ان تقریبات کا کوئی مذہبی رنگ بھی ہوگا یا نہیں؟ ان سوالوں کے جواب اس رپورٹ میں دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی 2 جون 1953 کو ہوئی تھی، تب کنگ چارلس 25 سال کے تھے۔ آج 6 مئی کو تقریباً 70 سال بعد شاہ چارلس کی تاج پوشی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہو رہی ہے۔
بادشاہ اور ملکہ کیا پہنیں گے؟
شاہ چارلس سوم سرخ رنگ کا لباس زیب تن کریں گے جبکہ کوئین کنسورٹ کمیلا بھی سرخ لباس پہنیں گی اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ لباس آنجہانی ملکہ الزبتھ کا ہے۔
شاہی سواری
کنگ چارلس اور کوئین کنسورٹ کمیلا پرانے گولڈ اسٹیٹ کوچ کے بجائے ڈائمنڈ جوبلی اسٹیٹ کوچ میں ویسٹ منسٹر چرچ پہنچیں گے۔
تقریب کا آغاز
شاہ چارلس کی تاج پوشی کے سلسلے کی پہلی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے چرچ میں شروع ہوگی۔شاہ چارلس برطانیہ کے 39 ویں شاہی حکمران بنیں گے۔ تقریب برطانوی وقت کے مطابق 11 بجے شروع ہو کر 1 بجے اختتام پذیر ہو گی۔ ویسٹ منسٹر ایبے میں پہنچنے پر سیموئیل نامی 14 سالہ شاہی چیپل کورسٹ بادشاہ کا استقبال کرے گا۔
تقریب کے آغاز پر بادشاہ سمیت تمام شرکاء ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شاہی خاندان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبی تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ اس کے بعد ویلش گانا بجایا جائے گا جس کا مفہوم ہے کہ بادشاہ پر رحمت ہو۔ اس گانے کو مشہور ویلش میوزک کمپوزر پال میلر نے کمپوز کیا ہے۔
شاہی دیدار
شاہ چارلس روایت کے مطابق سات سوسال پرانی کرسی، روایتی معنوں میں تخت، کے پاس کھڑے ہو کر وہاں موجود افراد کو دیدار کرائیں گے اور اس مقصد کے لیے وہ چاروں طرف رخ کریں ہر فرد کو دیدار کا موقع مہیا کریں گے۔ اس کے بعد آرچ بشپ آف کنٹربری شاہ چارلس کی تخت نشینی اور بادشاہت کا اعلان کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہاں موجود افراد بادشاہ کی حمایت میں نعرے بلند کریں گے۔
شاہی حلف
آرچ بشپ آف کینٹربری کنگ چارلس سے ان کے اقتدار میں چرچ آف انگلینڈ کے قوانین کو برقرار رکھنے کا حلف لیں گے،شاہ چارلس انجیل پر ہاتھ رکھ کر وعدوں کی پاسداری کا عہد کریں گے۔
مذہبی ٹچ
شاہ چارلس کا رسمی لباس ہٹایا جائے گا اور وہ شاہی لباس کے ساتھ چارلس دوم کے زیراستعمال رہنے والی سات سو سال پرانی کرسی پر براجمان ہوں گے۔ اس موقع پر سونے سے بنے فلاسک سے تیل لے کر انہیں مسیحی روایت کے مطابق مسح کرایا جائے گا۔ آرچ بشپ آف کنٹربری بادشاہ کے سر،سینے اور ہاتھوں پر تیل چھڑکیں گے۔
تاج پوشی
شاہ چارلس کی زندگی کا اہم ترین لمحہ وہ ہوگا جب انہیں سینٹ ایڈورڈ کے زیر استعمال رہنے والا شاہی تاج پہنایا جائے گا۔ یہ تاج سینٹ ایڈورڈ سے ہی موسوم ہے۔
تخت نشینی
تقریب کے اختتامی لمحات میں شاہ چارلس تخت پر براجمان ہوں گے اورشاہی خاندان سمیت دیگربرطانوی زعما یکے بعد دیگرے گھٹنے ٹیک کر وفاداری کا حلف لیں گے اور شاہ چارلس کے ہاتھوں کو بوسہ دے کر اطاعت کا اظہار کریں گے۔
ملکہ کی تاجپوشی
بادشاہ کے بعد کوئین کنسورٹ کمیلا کوایک سادہ تقریب میں تاج پہنایا جائے گا اور تخت نشین کیا جائے گا، انہیں کوئین میری کے زیراستعمال رہنے والا تاج پہنایا جائے گا، یہ تاج جون انیس سو گیارہ میں شاہ جارج پنجم کی تاجپوشی کے موقع پر تیار کرایا جائے گا۔
چرچ حاضری
تقریب کے اختتام پر شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویسٹ منسٹر ایبے میں ہولی کمیونین، کی رسم ادا کریں گے، جو کہ چرچ میں کی جانے والی عبادت کا بنیادی عمل ہے
محل واپسی
اس کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا تخت سے اتر کرسینٹ ایڈورڈز چیپل میں داخل ہوں گے، جہاں شاہ چارلس سینٹ ایڈورڈ تاج کو ہٹا کرامپیریل اسٹیٹ کراؤن پہنیں گے اور ویسٹ منسٹر ایبے سے نکل جائیں گے۔ اس موقع پرقومی ترانہ بجایا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی