سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دی ہے،یہ اقدام وژن 2030 کے تحت سپورٹس کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔
جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی فٹبال پلیئر مریم التمیمی، حارث ضمک،عبدالباسط ،سلیمان عبداللہ ، محمد بن دائود تولو، عبداللہ ابکر محمد، برطانوی ٹینس پلیئرعیسٰی شیرعلی، فرانسیسی ٹینس پلیئر میسان حسین، گالفر شہیر جیو موسیٰ عارف اور شام کے تسنیم القصاب شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کےلیے اپنی شہریت کھول دی ہےجس کا مقصد مملکت کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بڑھانے کےلیے غیر معمولی ہنر کوراغب کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔